19

3ماہ قبل بننے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)پی پی 108کے علاقہ ٹھیکریوالہ میں لاکھوں روپے سے 3ماہ پہلے بننے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال کرنے سے ٹھیکیدار کا پول کھل گیا،تفصیلات کے مطابق پی پی 108کے علاقہ ٹھیکریوالہ میں تین ماہ پہلے بننے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی عوام کی شکایات کے بعد مرمت بھی کی گئی لیکن ناقص میٹریل استعمال ہونے کے باعث سٹرک پھر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو نا شروع ہو گئی ہے عوام کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز کے بعدلاکھوں روپے سے سڑک بن تو گئی لیکن کرپشن کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے عوام ٹھیکیدار اور حکمرانوں سے سخت نالاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوکل ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ دینے کے بجائے بڑی کمپنیز کو ٹھیکے دینے چاہیے تاکہ عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو حکمرانوں کے بنائے ہوئے نام نہاد چوہدری اپنے پیٹ کی خاطر عوامی فلاحی منصوبوں کو بھی کرپشن کی نگاہ کر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام اپنے حکمرانوں سے خوش نہیں ہے سب اچھا کی رپورٹ دینے والے ہی کرپشن کے داعی ہیں جو کہ زبان زد عام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں