33

3مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹرک ڈرائیور کو لوٹ لیا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصو صی ) مر کزی انجمن تاجران کے مرکزی رہنما شیر محمد محسود کے بھائی اور ڈرائیور کومزدہ ٹرک پر ایل پی جی و زیرستان سپلائی کرنے کے بعد واپس آنے کے د و ران چہکان کے قریب تین مسلح ملزمان نے زبر د ستی روک کر فائرنگ کے بعد11لاکھ 85ہزار روپے سے زائد کی رقم سمیت دیگر سامان لوٹ لیا ‘ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ‘مرکزی انجمن تاجران کے وفد کی ڈی ایس پی صدر حافظ محمد عدنان سے ملاقات و ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں القاسم سٹی درابن چونگی کے رہائشی ریاض محسود ولد بوستان نے 382pccکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور میرا ڈرائیور رحمان اللہ مزدا ٹرک ایل پی جی کی سپلائی وزیرستان سے کرکے واپس ڈیرہ آرہے تھے کہ ڈیرہ ٹانک روڈ نزد چہکان شام کے وقت پیچھے سے ایک وٹز موٹر کار آئی جس میں 3مسلح افراد موجود تھے اور ہمیں کراس کرکے رکنے کا اشارہ کیا ہم نہ رکے تو ہم پر فائر کیا جس پر ہم نے مزدہ ٹرک روک دیا۔ ملز ما ن نے مجھ سے آٹھ ہزار روپے کی نقدی قومی شنا ختی کارڈ اور میرے ڈرائیور رحمان اللہ سے 4300 روپے ‘ایک موبائل اور قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر کاغذات چھین لئے اور ہمیں زد و کو ب کرکے روڈ سے دور اراضی میں چھوڑ دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں