33

3نابینا بھائیوں سے پولیس گردی کا نوٹس ، DSP کو انکوائری کا حکم

جڑانوالہ (نامہ نگار) “ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایس پی ٹائون نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کو انکوائری کرنے کی ہدایت جاری کر دی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ تھانہ سٹی کے نکے تھانیدار ظفر نے 3 نابینا بھائیوں کی بھانجی کے شوہر پر مبینہ طور پر جھوٹا مقدمہ درج کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حولات میں بند کر دیا ہے اور نابینا خاندان سے مبینہ طور 60 ہزار روپے رشوت طلب کی ہے جبکہ نابینا خاندان کو ڈکیتی کے مقدمہ میں پھنسوانے کی دھیکیاں دے رہا ہے ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ٹان ملک عابد حسین ظفر نے ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ خالد جوئیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ نابینا بھائیوں کی بھانجی کے شوہر پر مبینہ جھوٹا مقدمہ درج کرنے اور رشوت لینے کے معاملہ کی انکوائری کریں ایس پی ملک عابد حسین ظفر کا کہنا ہے کہ میرٹ پر تفتیش کرکے انصاف کے تقاضوں کو ہر صورت پورا کیا جائے گا متاثرہ خاندان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، ائی جی پنجاب،ار پی او،سی پی او فیصل آباد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نکے تھانیدار کو معطل کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں