81

3ماہ قبل لاپتہ ہونیوالے ڈرائیورکا سراغ نہ مل سکا

کمالیہ(نامہ نگار)تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ڈرائیور کا سراغ نہ مل سکا اہل خانہ سخت اذیت میں مبتلا والدین کی حالت خراب رہنے لگی بیوی مسلسل صدمے میں ہے اعلی حکام سے بازیابی کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ کے محلہ مدینہ آبادکا رہائشی 28 سالہ نوجوان آصف علی مزدہ ڈالا پر فروٹ لوڈ کر کے لاہور کی سبزی منڈی گیا وہاں سبزی منڈی میں فروٹ اتارنے کے بعد واپسی روانہ ہوا تو راستے میں کالا شاہ کاکو کے نزدیک سے تین ماہ قبل اچانک لاپتہ ہو گیا اور اس کا موبائل نمبر بھی بند ہے گاڑی کالا شاہ کاکو کے مقام سے پولیس نے قبضہ میں لے لی تھی اور اس کا مقدمہ بھی لاہور میں ہی درجہ ہے تا حال ڈرائیور آصف علی کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں