44

30 ڈی ایس پیز کو ترقی مل گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے 30 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ محمد سبحان بٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ڈیپارٹمنٹل پرموشن بورڈ کے اہم اجلاس میں صوبہ بھر کے 30 ڈی ایس پیز کو ایس پیز کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔ ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانیوالوں میں ڈی ایس پیز روبینہ عباس’ غلام مہتدیٰ حافظ’ بابر علی’ شہزاد منظور’ غضنفر عباس’ شاہد اقبال وڑائچ’ شکیل احمد کھوکھر’ صابر علی’ میاں ابصار احمد’ لعل محمد کھوکھر’ سید ذوالفقار علی گیلانی’ ظفر اقبال’ بشیر احمد’ کریم عباسی’ عمران مشتاق ملک’ فرخ سہیل سندھو’ ظفر عباس نقوی’ ناصر نواز’ محمد ریاض’ غلام عباس رانا’ شاہد رشید’ محمد ریاض انور’ سعادت علی’ عبدالرحمن عاصم’ محمد سعید’ غلام عباس’ محمد جاوید اختر’ فتح احمد’ فاروق احمد بھٹہ اور محمد اظہر یعقوب شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں