40

31حلقوں میں 19مارچ کو ضمنی الیکشن ‘ فیصل آباد کے 2حلقے بھی شامل

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی مزید31نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی31نشستوں پر ضمنی الیکشن19مارچ بروز اتوار ہوگا۔ کاغذات نامزدگی10سے14فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لییجاسکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال18فروری تک ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں22فروری تک جمع کرائی جائیں گی، الیکشن ٹریبونلز27فروری تک اپیلوں پر فیصلے کرینگے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 5،6،7لوئر دیر این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ، این اے 16 ایبٹ آباد، این اے 19 صوابی، این اے20 مردان، این اے 28 پشاور ، این اے 30 پشاور، این اے 34 کرک، این اے 40 باجوڑ میں ضمنی الیکشن ہوگا۔اس کے علاوہ این اے 42 مہمند، این اے 44 خیبر، این اے 61 راولپنڈی ، این 70 گجرات ، این اے 87 حافظ آباد، این اے 93خوشاب، این اے 96 میانوالی، این اے107 فیصل آباد، این اے 109 فیصل آباد، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے152 خانیوال ، این اے158 ملتان، این اے164 اور این اے 165 وہاڑی میں ضمنی الیکشن ہوگا۔خیال رہے کہ یہ نشستیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی ہیں۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھاجس کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں