58

38 بچے’ 88پوتے پوتیاں’83سالہ شخص کی 11ویں شادی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)10بیویوں سے 38بچوں اور 88پوتے ،پوتیاں ، نواسے اور نواسیوں والے83سالہ بزرگ شہری نے دھوم دھام سے11ویں شادی رچا لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے تبوک سے تعلق رکھنے والے83سالہ علی البلوی نے دھوم دھام کے ساتھ گیارہویں شادی رچا لی ہے ، بزرگ نوشے میاں کی شادی کے اس وقت ذرائع ابلاغ میں خوب چرچے ہیں۔ علی البلوی کی شادی کے موقع پر ان کے خاندان کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، علی البلوی نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں، وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل بھی تھے اور انہوں نے 11 ویں شادی کی ہے ۔ انہوں کا دعوی کیا ہے کہ اس وقت بھی ان کے عقد میں 4بیگمات موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں