اسلام آباد(بیوروچیف)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے اب تک سات ماہ(جولائی سے جنوری)کے عرصے میں 3965 ارب روپے ٹیکس وصولی کی ہے اور بورڈ کو 7470 ارب روپے کے مطلوبہ سالانہ ہدف کو پورا کرنے کے لیے بقیہ پانچ ماہ(فروری تا جون)میں 3505 ارب روپے جمع کرنے ہوں گے۔ ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق ٹیکس مشینری نے جنوری 2023 کے لیے ٹیکس وصولی کے ہدف کو صرف 4 ارب روپے کے مارجن سے عبور کیا جیساکہ اس کا مجموعہ 533 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 537 ارب روپے رہا۔ تاہم یہاں یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ ایف بی آر کو دسمبر 2022 کے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 225 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا جس کے لیے 963 ارب روپے جمع کرنے کا تصور کیا گیا تھا۔ ایف بی آر حکام کا موقف ہے کہ دسمبر 2022 کو اونچی جانب غلط طور پر طے کیا گیا تھا اور وہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی(ایف ای ڈی)کے لیے مقررہ ہدف جمع کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
55