کمالیہ(نامہ نگار) مختلف واقعات میں شراب برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ تفصیل کے تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے دوران گشت نواحی علاقہ کلیرہ اڈہ کے قریب عابد علی کو مشکوک جان کر روکا اور اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے دوران گشت نواحی علاقہ مل فتیانہ کے قریب انتظار حسین نامی شخص کو مشکوک جان کرروک لیا اور اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے برآمد ہونے والی شراب قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
39