80

4015 یونین کونسلز کو PFC شیئر جاری

لاہور(بیوروچیف ) حکومت پنجاب نے 4015یونین کونسلوں کو ایک ارب 20 کروڑ 45 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر جاری کردیا ہے ،ہر یونین کونسلز کو 3 لاکھ روپے کا شیئر جاری کیا گیا،جوپہلے سے سوفیصدزیادہ ہے ۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر یونین کونسلز کو 3 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر جاری کیا گیا ہے ۔قبل ازیں یونین کونسلوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ پی ایف سی شیئر جاری کیا جا رہا تھا جو 100 فیصد زائد ہو گیا ہے ۔یہ گرانٹ ڈپٹی کمشنرز کے اکاونٹس میں منتقل کی گئی ہے جہاں سے یونین کونسلز کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں