26

44امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

جڑانوالہ(نامہ نگار)”پنجاب اسمبلی الیکشن”حلقہ پی پی 99 سے ن لیگ،پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی، تحریک لیبک،جماعت اسلامی اور آزاد حیثیت سے 44 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے،طلال چوہدری کے چچا اکرم چوہدری،چوہدری عابد حسین مرحوم کے بیٹے چوہدری علی تراب،ایم این اے ملک نواب شیر وسیر کے بیٹے عرفان وسیر،رائے اسد کلیار مرحوم کے بیٹے مراد کلیار،رائے اسلم مرحوم کے بیٹے رائے وقاص اسلم،چوہدری علی اختر کے بیٹے چوہدری تمیور علی خاں،سابق ایم پی مسز عفت کے شوہر ملک شاہد اقبال اعوان،سابق ایم پی ایزمیجر عبدالرحمن رانا،رائے اعجاز حسین کھرل،میاں غلام حیدر باری ملک یاسر رضا اعوان،سرداد خان بہادر ڈوگر نے بھی کاغذات جمع کروا دئیے ہیں,تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی امیدواران میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے حلقہ پی پی 99 میں زیادہ تر پرانے چہروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہیں جڑانوالہ کے حلقہ پی پی 99 سے پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی، تحریک لیبک, جماعت اسلامی اور آزاد حیثیت سے 44امیدواران جن میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و رہنما پی ٹی آئی مرزا ارشد بیگ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رائے شہادت کھرل،سابق ایم پی و رہنما پی ٹی آئی میجر ریٹائرڈ عبدالرحمن رانا، فیاض احمد،اظہر حسین،مسلم لیگ ن کے افتاب حسین،سردار خان بہادر، سابق ایم پی و رہنما پیپلز پارٹی رائے شاہجہان خاں،فاروق ریاض خاں،سابق ایم اے رائے اسلم مرحوم کے صاحبزادے رائے وقاص اسلم،سابق ایم پی اے رائے اعجاز حسین،سابق وفاقی وزیر چوہدری وصی ظفر مرحوم کے صاحبزادے رہنما پی ٹی آئی چوہدری عمیر وصی ظفر، منیر احمد، پی ٹی آئی کے رہنما خان عبدالوحید خان،پاکستان تحریک لیبک کے سید آصف اللہ بخاری،سابق ایم پی اے و رہنما پی ٹی آئی میاں غلام حیدر باری،سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی ملک ظفر اقبال کھوکھر،سابق ایم پی اے چوہدری علی اختر کے صاحبزادے و ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی چوہدری تیمور علی خاں،اظہر وقار، زریاب اظہر،طاہر خاں،عتیق الرحمن، فلک شیر سکندر،سابق ایم پی اے رائے اسد کلیار مرحوم کے صاحبزادے و رہنما مسلم لیگ ن رائے مراد شیر کلیار، پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما ملک یاسر رضا اعوان،مسلم لیگ ن کے رہنما ملک شاہد اقبال اعوان،عزیر اقبال اعوان، اصغر علی،عمران حسین،ابرار سکندر، شعیب خان نیازی،ایم این اے ملک نواب شیر وسیر کے صاجزادے ملک عرفان شاہد وسیر،طلال چوہدری کے چچا سابق صوبائی وزیر و سابق ایم پی اے اکرم چوہدری،محمود چوہدری،جاوید خان،ناصر احمد،سابق ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی رائے شہباز کلیار،شرافت علی، نوازش علی خان، ارتضا یاسین،محمد پرویز نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں امیدواران کے حمایتوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پھولوں کے ہار پہنائے پنجاب اسمبلی الیکشن کا آغاز ہوتے ہی امیدواران کی جانب سے سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ پرانے چہروں کیساتھ کیساتھ نئے چہرے بھی میدان میں اترئے ہیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواران اپنی اپنی پارٹی ٹکٹ کیلئے پر امید دکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں