9

5گھروں میں ڈاکے،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں لوٹ لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے پانچ شہریوں کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ ڈلیوری بوائے سے پیزا’ نقدی چھین لی’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ 57 ج ب میں ڈاکوئوں کا سات رکنی گروہ گزشتہ شب پہلے شاہد خان کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرہ میں بند کر کے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان لوٹنے کے بعد اس کے ہمسائے اشفاق کے گھر داخل ہو کر اسکے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹنے کے بعد جاتے ہوئے موٹرسائیکل بھی لے گئے۔ تھانہ صدر کے علاقہ ہمایوں نگر میں سلطان محمود’ گلشن سبحان کالونی میں محمد علی کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں لوٹ کر فرار ہو گئے اور لنڈیانوالہ کے علاقہ میں اختر کا
گھر لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈی ٹائپ کالونی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں کا گروہ ڈلیوری بوائے ثقلین کو روک کر اسلحہ کے زور پر پیزا’ 5ہزار روپے اور فون چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں