26

5 لاکھ سے زائد بچوں کو واپس لانے کیلئے سکولوں کا ہدف مقرر

سرگودہا (بیوروچیف)صوبائی وزیر سکول وہائیر ایجوکیشن منصور قادر نے سکول داخلہ مہم کے جائزہ کیلئے سرگودہا کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا ۔ وہ گورنمنٹ پرائمری سکول نہر کالونی ‘ گورنمنٹ گرلزہائی سکول استقلال آباد کالونی اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول استقلال آباد کے علاوہ گورنمنٹ گرلز کالج بھاگٹانوالہ گئے اور داخلہ مہم میں اب تک ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ ڈائریکٹر کالجز سرفراز گجر اور سی او ایجوکیشن سردار اختر عباس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کرونا وباء کے بعد سے بچوں کے ڈراپ آوٹ میں اضافہ ہو اہے ۔ طلبہ کاسب سے زیادہ ڈراپ آوٹ ریٹ پرائمری سطح پر سامنے آیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سکول داخلہ کے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ 35 ہزار بچوں کو30 مئی تک سکولوں میں واپس لانے کاہدف رکھا گیاہے ۔ تمام اضلاع کو طلبہ کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے انرولمنٹ کے اہداف دیئے گئے ہیں ۔ انہوںنے سکولوں میں اساتذہ اور دیگر عملہ کی حاضری او ردستیابی کو چیک کرنے کے علاوہ صفائی امور کاجائزہ لیاگیا ۔ انہوں نے مختلف کلاس روم میں جا کر طلبہ سے تدریس سے متعلق سوالات بھی کئے ۔ صوبائی وزیر نے اساتذہ پر زور دیا کہ آج کے یہی بچے پاکستان کاروشن مستقبل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں