16

50لاکھ کی گرانٹ ملنے پر صحافیوں میں خوشی کی لہر

سرگودھا (بیوروچیف) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے سرگودھا پریس کلب کے لیے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔گرانٹ کا چیک گذشتہ روز صدر سرگودھا پریس کلب مہر آصف حنیف اور جنرل سیکرٹری راناساجداقبال نے وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران وصول کیا۔اس موقع پروفاقی وزیر اطلاعات مرتضے سولنگی اور صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی موجود تھے۔ مہر آصف حنیف اور رانا ساجد اقبال نے وزیراعلیٰ کو سرگودھا میں صحافی کالونی کے قیام کے لئے درخواست پیش کی جس پر وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا کہ صحافی کالونی سرگودھا کے صحافیوں کا حق ہے اور اس کے قیام کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں