35

6ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.68فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد(بیوروچیف)ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں3.68فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ گاڑیوں کی پیداوار میں 23.30فیصد کمی واقع ہوئی ہے اسکے علاوہ ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار13.06فیصد گھٹی اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار66.01فیصد کم ہوئی۔ فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار 21.56 فیصد کمی کا شکار ہوئی، دسمبر میں فوڈ کے شعبے کی پیداوار میں11.05یصد اضافہ ہوا جب کہ فرنیچر کی مصنوعات کی پیداوار182.35فیصد بڑھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں