پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر افتخار احمد نے اپنے 6 گیندوں پر 6 چھکوں کو اتفاق قرار دے دیا ہے ۔ افتخار احمد نے کہا کہ 6 گیندوں پر 6 چھکے ، ایسا اتفاق ہر بار نہیں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بنگلادیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) اور ٹی ٹین جیسی کارکردگی پی ایس ایل میں بھی دکھاؤں گا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 سال سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، اپنی بہترین فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔افتخار احمد نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل میں بولنگ کا معیار سب سے اچھا ہوتا ہے ، 6 چھکوں کے بعد مجھ سے اُمیدیں بھی زیادہ ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض کا شمار بہترین بولرز میں ہوتا ہے ، پی ایس ایل میں پورے فوکس کے ساتھ میدان میں اترنا پڑتا ہے ۔افتخار احمد نے کہا کہ اپنی کارکردگی سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل جتوانے کی کوشش کروں گا۔
27