31

60لاکھ پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار ‘ عالمی بینک

اسلام آباد(بیوروچیف)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ مون سون کے د و ر ا ن شدید بارشوں اور بدترین سیلاب کے نتیجے میں60لاکھ افراد کوغذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔عالمی بینک کی فوڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں سیکڑوں لو گ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،لاکھوں مو یشی بھی ہلاک ہوئے جبکہ 9.4 ملین ایکڑ ار ا ضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ سب سے زیادہ نقصان بلوچستان اورسندھ میں ہوا ہے ۔ ا شیا خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے ، اکتو بر 2021میں اشیا خوراک کی مہنگائی کی شرح 8.3فیصد تھی جو مارچ 2022 میں 15.3فیصد اور سیلا ب کے بعد ستمبر میں 31.7فیصد ہو گئی ۔ ر پو ر ٹ میں کہاگیا ہے کہ مجموعی طور پر جنوبی ایشیا میں ماحولیاتی وموسمیاتی عوامل ، زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی اورمقامی کرنسیوں کی قدر گرنے سے مہنگائی میں اضافے کا رجحان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں