کمالیہ(نامہ نگار) کمالیہ میں انسداد پولیو مہم شروع۔ انہتر ہزار چار سو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 20 جنوری تک جاری رہے گی۔ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو قطرے پلانے کے لئے 315 موبائل ٹیمیں، فکس ٹیمیں 17 سمیت دیگر ٹیمیں شامل ہیں اور ان کی مانیٹرنگ کے لئے محکمہ صحت کے افسران چیکنگ کیا کریں گے اور پولیو کے قطرے پلانے کا سوفیصد ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔
29