29

8ارب 42کروڑ کی نادہندہ شوگر ملز کے گرد گھیرا تنگ

لاہور(بیوروچیف) محکمہ خوراک پنجاب نے کسانوں کو واجبات ادا نہ کرنے والی شوگرملز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔کسانوں کے8ارب42کروڑ روپے ادا نہ کرنے والی 6 شوگر ملز کو نونسز جاری کردیے گئے ۔8ارب42 کروڑ کی نادہندہ شوگر ملز کو کین کمشنر پنجاب نے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کیے۔ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق سب سے بڑی نادہندہ رحیم یار خان شوگر ملز نکلی ، جس نے کسانوں کے 3 ارب 92 کروڑ ادا کرنے ہیں۔ کنجوانی تاندلیانوالہ شوگر مل کے خلاف 83 کروڑ کا نوٹس جاری کیا گیا۔رحمان حاجرہ شوگر مل کے خلاف ایک ارب 58 کروڑ ،مدینہ شوگر مل کے خلاف 95 کروڑ روپئے کا نوٹس جاری کیا گیا۔آدم شوگر مل کے خلاف 30 کروڑ روپے،اشرف شوگر مل کے خلاف 84 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو نے اس حوالے سے کہا کہ کسانوں کو بروقت ادائیگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس حوالے کسی بھی قسم کا دبا قبول نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں