فیصل آباد ( پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سرگرم اور دیرینہ کارکن محمد اسماعیل غوری نے کہا ہے کہ 8فروری کا دن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی بھرپور کامیابی کا دن ہو گا انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سازشوں اور سیاسی ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے تحریک انصاف اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں نہ صرف قومی ادارے تباہ کئے بلکہ انتشار کی سیاست کو فروغ دیا اور مہنگائی کا تحفہ دیا مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کر سکتی ہے۔
