ڈجکوٹ(نامہ نگار) 8 فروری کا الیکشن جیت کر حلقہ کی پسماندگی ختم کر دیں گے ، سابق دور میں قومی فنڈز کا درست استعمال نہیں ہوا اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے تاہم اب ایسا نہیں ہوگا ،اللہ تعالیٰ نے ہمیں وسائل کی دولت سے مالا مال کیا ہے اور فیصل آباد میں عوام ہماری ایمانداری اور امن کی سیاست سے آگاہ ہیں انشااللہ حلقے کے مسائل کا جڑ سے خاتمہ کریں گے اور برابری کی سطح پر تمام منزوبے مکمل کریں گے تھانہ کچہری کی سیاست دفن کر دی جائے گی ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 107 چوہدری خالد پرویز گل نے نواحی گاوں چک نمبر 260 ر۔ب وہیلہ کلاں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ کی ٹاپ سماجی شخصیات چوہدری خالد پرویز گل کی میاں محمد سعید احمد، میاں یونس، عبدالرشید، سجاول، میاں شکیل اور دیگر موجود تھے۔
