فیصل آباد(پ ر)جماعت اسلامی پی پی 116کے امیدوارراناطہ خاں نے مختلف مقامات پر کارنرمیٹنگزاورجلسوںسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ8فروری کا دن کرپٹ ونااہل قیادت سے نجات کا دن ثابت ہوگا، عوام بیدار ہیں،پی پی 116 کے عوام سمجھ گئے ہیں کہ خوشحالی کا دارومدار دیانتدار قیادت کو منتخب کرنے سے وابستہ ہے،15سال مسلسل حکمرانی کے مزے لوٹنے والے کرپٹ وڈیرہ شاہی نے عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم اور اپنی دولت میں اضافے کے سوا کچھ بھی ڈلیور نہیں کیا آج ایک بار پھر جھوٹے وعدوں اور دلفریب نعروں اور لوگوں کا پانی بند کرنے کی دھمکیوں کے ذریعے ووٹ لیکر چوتھی مرتبہ اقتدار میں آنے کیلئے بے تاب ہیں۔
