فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی این اے 100کی امیدوار سدرہ سعید بندیشہ نے کہا کہ پتھر پر لکیر ہے آٹھ فروری کو الیکشن ہونگے ۔ سابق وزیرداخلہ ثناء اللہ ہویا میرا بدترین مخالف ڈاکٹر نثار ہو ان دونوں کو بفضل خدا عبرت ناک شکست دوں گی اس الیکشن میں ن لیگی سلیکشن کا مقابلہ کریں گے9مئی کو ریاست پر حملہ کرنے والوں پر آرٹیکل 6نہ لگنا سمجھ سے بالاتر ہے 11جنوری کو اپنے حلقہ انتخاب سے ایک بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری کے ہمراہ تاندلیانوالہ میںچیئرمین بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کریں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار پیپلزپارٹی این اے 100کی ا مید و ا ر سدرہ سعید بندیشہ نے پی پی پی کے سینئر رہنما چوھدری غلام محی الدین،ٹھیکیدار سلطان عبداللہ رحمانی ،لیبر لیڈر لال حسین راشد کی قیادت میں آنیوالے وفد سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
