فیصل آباد(پ ر ) سٹی صدرپاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ فیصل آبادومتوقع امیدوارایم پی اے پی پی 106توصیف نوازخان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ انتخابات کے انعقاد سے گھبراہٹ کا شکار ہیں ، جو ہر سانس کے ساتھ جلد سے جلد انتخابات کرانے کے دعویدار تھے وہ انتخابات ملتوی کرانے کیلئے ہر سازش کر کے دیکھ چکے ہیں،انتخابات 8فروری کو ہر صورت میں ہوں گے اور عوام مسلم لیگ(ن)کو ملک کی باگ ڈور سونپیں گے ۔
