15

8فروری کوعوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کوجتوائیں

فیصل آباد(پ ر)پریم یونین کے چیف آرگنائزرخالدمحمود چوہدری کی رہائش گاہ پر امیدوار این اے101شیخ محمدمشتاق ،پی پی 112ملک اشفاق اعوان کی انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ ن لیگ،پی ٹی آئی، اور پی پی ایک ہی سکے کے مختلف رخ ہیں۔ 76 سال تک برسراقتدار رہنے والوں نے عوام کے لئے توکچھ نہیں کیا ۔ قوم کو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکے ۔میٹنگ میںصدر سیاسی کمیٹی میاں طاہر ایوب، امیرزون غلام عباس خان ودیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں