50

8فروری کوعوام ملک لوٹنے والوں کومسترد کردینگے

فیصل آباد( پ ر) جماعت اسلامی کے رہنماملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 1947سے لیکر آج تک ملک پاکستان کو لوٹنے والے سیاستدانوں کو عوام 8فروری کو مسترد کردیں گے جماعت اسلامی اقتدار میں آکران ظالم حکمرانوں کا کڑا احتساب کرے گی سابق ظالم حکمرانوں نے مہنگائی کنٹرول نہ کی اور نہ ہی عوام کو تعلیم ،صحت ،اور روزگار جیسے بہترین مواقع فراہم کئے میرے ملک پاکستان کے ہنر مند لوگ روزگار کے حصول کیلئے بیرون ممالک کا رخ کرنے پر مجبور ہیں قوم نے مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو آزما لیا اب قوم آئندہ الیکشن میں دیانت دار قیادت کومنتخب کرے اور ترازو کو کامیاب کرے۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عوامی مسائل حل کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں