67

8فروری کومسلم لیگ ن کی فتح کا سورج طلوع ہوگا

مکو آنہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے راہنماچوہدری شفقت الیاس جٹ ککوآنہ امیدوارپی پی 106نے کہا ہے کہ 8فروری کو انشا اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کا سورج طلوع ہوگا، عوام کی طاقت سے مسلم لیگ ن کی حکومت بنائینگے،عوام اس بار ترقی، تعلیم و صحت اور روزگار کیلئے شیر کو ووٹ دیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کا ماضی گواہ ہے جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کی ضرورت نہیں، پہلے بھی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالا اور اب بھی نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہی مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 215رب ککوآنہ اورمحلہ عمرکوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میرا رب چاہتا ہے تو چڑیوں سے باز مروا دیتا ہے لہذا ہم بھی کامیاب ہوگے’جیت کے لیے ہم سب کا ایک ہونا ضروری ہے’215میرا اور میں 215 کا ہویہ بچے میرا مستقبل ہے میں انشااللہ ان بچوں میں سے کمشنر پیدا کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں