21

8فروری کوملک کوتباہی میں دھکیلنے والوں سے قوم انتقام لے گی

فیصل آباد(پ ر)علما مشائخ و نگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صا حبزادہ حافظ محمد امجد نے کہاہے کہ پہلی اسلامک ایٹمی پاور کے خالق میاں نواز شر یف کا عزم عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنا پاکستان کی تعمیر نو بد حال معیشت کی بحالی اور قوم کو روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنا ہے۔ یہ بات نے انہوں گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگی قیادت پر کی جانے والی تنقید پر اپنے ردعمل جانب سے رد عمل دیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ انتقام نہیں ہمارا عزم ، مداری اور اناڑی کی جانب سے قوم کو لگائے گئے زخموں پر مرہم رکھنا ہے مادر وطن کو تباہی و بربادی کی دلدل میں دھکیلنے والے کی قومی مجرموں سے باشعور قوم از خود نہ صرف انتقام لے گی بلکہ 8فروری کو اپنے ووٹ کی طاقت کے زور پر مداری اور اناڑی کی سیاسی شعبدہ بازی کو ہمیشہ کیلئے جہنم واصل کردیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں