72

8فروری کو(ن) لیگ پورے ملک سے کلین سویپ کریگی

جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے96ملک نواب شیروسیر نے انتخابی مہم کے دوران مختلف چکوک کا دورہ کرتے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی انتقام کی سیاست نہیں کی ہے اور اخلاقیات کا دامن کبھی بھی نہیں چھوڑا ہے حلقہ کی عوام کی جانب سے ملنے والی بے پناہ محبت اور پذیرائی سے مطمئن ہوں انشا اللہ آئندہ ہونیوالے انتخابات میں کامیابی کے بعد یہاں کے عوام کی محبتوں کا قرض پر حال میں اتاروں گا اپنے سیاسی ادوارِ میں جڑانوالہ کی عوام کیلئے پاسپورٹ دفتر سوئی گیس بجلی کی فراہمی،نادرا دفتر اور دیہات میں سڑکات کی فراہمی حلقہ کے عوام سے میری محبت کا ثبوت ہیں سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اسی جذبے کے تحت جڑانوالہ کے ہزاروں نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کیں ہیں آئندہ بھی عوام کی خدمت کاسفر جاری رکھیں گئے ملک نواب شیروسیر امیدوار این اے 96 نے مزید کہا کہ 8 فروری کو انتخابی میدان میں ہر جانب سے شیر کے نشان والے امیدواران کی کامیابی کی آواز گونجنے گی ن لیگ پورے ملک سے کلین سوپپ کریگی عوام نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں