30

8فروری کو شیر کے نشان پرمہر لگا کر نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران چنیوٹ بازار اور علماء مشائخ ونگ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں چوہدری عابد شیرعلی اور رانا احمد شہریار خاں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا’ اس سلسلہ میں چنیوٹ بازار میں عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس میں انجمن تاجران کے صدر ملک شاہد رسول’ جنرل سیکرٹری حاجی میاں عمران’گروپ لیڈر محمد صدیق شانی’ چیئرمین ڈاکٹر عتیق الرحمن اعوان ‘ سینئر نائب صدر خواجہ عمران مانو’ نائب صدور محمد فرحان اکرم’ شہزادہ سلیم’ میاں امین’ ملک یٰسین’ سینئر وائس چیئرمین چوہدری ماجد عمران گجر’ وائس چیئرمین شیخ عمران’ وائس چیئرمین اشتیاق احمد خان کے علاوہ علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد امجد’ ضلعی صدر حافظ محمد ایوب اعوان’ ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عمرواسعد محمود مکی’ سٹی صدر حافظ محمد سید نعمان شاہ’ ڈویژنل صدرمولانا فضل رسول’ ڈویژنل جنرل سیکرٹری حافظ عمر فاروق کے علاوہ سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی’ خواجہ اسد اعجاز منا’ شعیب ٹھاکر’ مبشر ٹھاکر’ بابر جٹ’ ابوبکرملک شاہد ،حاجی عابد’ میاں اختر محمود کے علاوہ چنیوٹ بازار کے تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار این اے 102 چوہدری عابد شیرعلی’ امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں نے کہا کہ نواز شریف کو مٹانے والے کئی بار آئے اور چلے گئے میاں نواز شریف تھے ہیں اور رہیں گے۔اور پاکستان کو ترقی کی منازل طے کروانے میں نواز شریف سے بہتر قائد پاکستان میں ہو ہی نہیں سکتا ‘ روشن پاکستان کیلئے 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں