52

8فروری کو عابد شیر علی کی عظیم الشان کامیابی کا جشن منائیں گے ، مہر مبشر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مہر مبشر نے کہا ہے کہ این اے102 میں سابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی کو ووٹروں اور سپورٹروں کی مکمل تائید وحمایت حاصل ہے اور وہ 8فروری کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار ہونگے، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن 2024ء میں مسلم لیگ (ن) فیصل آباد سمیت ملک بھر میں کلین سویپ کریگی اور قائد میاں محمد نواز شریف چوتھی بار وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونگے۔ مہر مبشر نے مزید کہا کہ فیصل آباد میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا مضبوط ترین گڑھ ہے اور بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے اس کو مسلم لیگ (ن) کا ناقابل تسخیر قلعہ بنایا ہے، عام انتخابات میں ہر طرف ”شیر” دھاڑے گا اور ہم 8فروری کو چوہدری عابد شیر علی اور تمام لیگی امیدواروں کی تاریخ ساز فتح کا جشن منائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں