فیصل آباد(پ ر)جماعت اسلامی پی پی 110کے امیدوارانجینئرامجدقیوم پراچہ نے کہا ہے کہ دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں جماعت اسلامی کے کامیاب جلسے نے ثابت کردیاہے کہ عوام چنو نئی سوچ اور ملک کو نواز دو کے جھوٹے اوردلفریب نعروںمیںآنے والی نہیں ہے ۔فیصل آبادکے جلسے میں عوام کے جم غفیرنے جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی خدمت کا نام ہے، جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو کامیاب کرواکر آپ عوام بھی عوامی خدمت کے مشن میں حصہ دار بن سکتے ہیںانہوں نے کہا کہ عوام اس عوامی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں، اپنا قیمتی ووٹ جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو دے کر کامیاب کروائیں تاکہ اقتدار میں آکر عوامی خدمت کو مزید پروان چڑھایا جاسکے، بارش ہو یا قدرتی آفات، جماعت اسلامی نے ہمیشہ مستحق لاچار سیلاب میں ڈوبے ہوئے لوگوں کی بلا تفریق خدمت کی اور خدمت خلق کی یہ جستجو سانس کے آخری قطرے تک اسی طرح جاری رہے گی۔
