کمالیہ (نامہ نگار) صدر کسان ونگ مسلم لیگ ن تحصیل کمالیہ میاں زاہد الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 8 فروری کو محب وطن عوام مسلم لیگ(ن)کو ووٹ دیکر ملک میں ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھیں گے۔ مسلم لیگ ن عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی اور میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہونگے انکی قیادت میں ملک ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا میاں زاہد الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن بھر پور تیاری سے انتخابی میدان میں اترے گی۔ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ملکی سیاست میں نئے عہد کا آغاز ہوا ہے اور مایوس عوام کے دلوں میں امید کی کرن روشن ہوئی ۔انہوںنے مزید کہا میاں نواز شریف کو بالآخر انصاف مل گیا ہے انکی غیر موجودگی میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا اگر بروقت انصاف مل جاتا تو پاکستان کی ترقی کا عمل جاری رہتا جھوٹے کیس بنا کر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔انکی غیر موجودگی میں کسانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا زرعی شعبہ تباہ ہوکر رہ گیازرعی ادویات اور کھاد کی قیمتوں میں حد درجہ اضافہ اور کھاد کی عدم دستیابی نے زراعت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔مسلم لیگ ن کی حکومت کیساتھ کسان پھر سے خوشحال ہوگا اورملک ترقی کی نء منازل طے کرے گا
