18

8فروری کو مسلم لیگ (ن) بڑی لیڈ کیساتھ کامیاب ہو گی

فیصل آباد ( پ ر)ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ فیصل آباد رانا آصف ارشد خاں نے کہا ہے کہ سیاسی میدان میں بلاہویاکوئی بلا مسلم لیگ ن کوکوئی فرق نہیں پڑ تا۔ تازہ سروے رپورٹ میں باالخصوص پنجاب میں میاں نوازشریف کی مقبولیت سے واضح ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن پہلے بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تھی اورآج اس سے بھی مستحکم ہے ۔ دوسری بارسینیٹ میں الیکشن ملتوی کرانے کیلئے پیش کی گئی قراردادسے ثابت ہوگیاہے کہ پی ٹی آئی اپنے 99 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مظورہونے کے باوجودالیکشن سے بھاگناچاہتی ہے۔ 8 فروری کومسلم لیگ ن پنجاب سے بڑی لیڈکے ساتھ کامیاب ہوکرمرکزسمیت دوسری صوبوں میں بھی حکومت قائم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں