25

8فروری کو ہماری کامیابی یقینی ہے’ ناصر بلوچ’ سعد اﷲ بلوچ

کنجوانی(نامہ نگار)8فروری کا دن ٹھیکے داروں اور کمیشن مافیا کے خاتمے اور ہمارے سنہرے مستقبل کا دن ہو گا ان عناصر کے خلاف عوام کی بڑھتی ہوئی نفرت انہیں لے ڈوبے گی ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر تعلیم میاں ناصر علی خاں بلوچ اور این اے 97کے امیدوار سعداللہ بلوچ نے گڑھ فتح شاہ میں ایک کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں این اے97کی عوام کو لولی پاپ کے سوا کچھ نہیں دیا گیا صرف ٹھیکیداروں اور کمیشن مافیا نے اپنے مفاد حاصل کئے۔ میاں ناصر علی بلوچ نے این اے97کی عوام کے نام پیغام میں کہا کہ ملک میں غیر یقینی کی صورت حال ہے ملکی معیشت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے ساتھ امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے ہمارا ساتھ دیں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ملنے والے فنڈ خورد برد کرنے والوں کو عبرت ناک شکست دیکر اپنے مستقبل کو سنواریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں