سرگودھا (بیورو چیف) 8فروری کو ہر طرف شیر دھاڑے گا ملک کو موجودہ حالات میں پہنچانے والی پی ٹی آئی کا سیاسی طور پر نام و نشان ختم ہوجائیگا جنہوں نے پاکستانی معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے سرگودھا کے عوام آج بھی میاں نواز شریف سے محبت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے اپنی انتخابی مہم کے دوران جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
