اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت9.21فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مجموعی حجم7ارب46 کروڑ ڈالر رہا۔ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق معیشت کیلئے اہم ترین ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 11 فیصد گر گئیں۔ جولائی سے فروری ٹیکسٹائل برآمدات 11 ارب 21 کروڑ ڈالر رہیں۔رپورٹ کے مطابق دیگر شعبوں کی برآمدات میں 6 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ چمڑے کی مصنوعات، چاول، سیمنٹ، کٹلری، پلاسٹک میٹریل کی برآمد میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 10 ماہ میں فٹبال سمیت کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ مچھلی، تمباکو، گوشت، خام کپاس اور خیموں کی برآمد بھی بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے فروری ریڈی میڈ گارمنٹس، خام تیل، کوئلے، فٹ ویئر کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ دواں، انجینرنگ گڈز،الیکٹریکل میشن کی برآمدات بھی بڑھ گئیں۔رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 سے فروری 2023 کے دوران قیمتی پتھروں، جیولری، فرنیچر، ہینڈی کرافٹس کی برآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
40