49

8فروری کا سورج پیپلزپارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا

فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے نائب صدر اور این اے 104 سے قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری ارشد جٹ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک بھر میں عامی آدمی کو سیاسی دیا اور تعلیم کو عام کر کے جہالت اور غربت کو ختم کرنے کرنے کی بنیاد رکھی تھی 8 فروری کا سورج پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن مقررہ وقت پر چاہتی ہے اور کسی طرح انتخابات ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر اور امیدوار پی پی 110 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ماسٹر اشفاق احمد کے ڈیرے پر قائد عوام سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 96 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستانی قوم کو متفقہ آئین دیا غریب ، مزدو ، کسان اور ہاریوں کو جینے کا طریقہ سکھایا انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب آتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں نے کا عوام کو خوشنما نعروں کے ذریعے ورغلانے کے منصوبے بنا رکھے ہیں عوام اب با شعور ہو چکی ہے اور کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں