چنیوٹ(بیوروچیف )8 فروری کا سورج بلاول بھٹو کی جیت کا پیغام لے کر آئے گا، عوام کی طاقت سے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے تاکہ غریب عوام کے مسائل حل ہوسکیںان خیالات کا اظہارپیپلزپارٹی پاکستان کے لائل ورکر امیدوارپنجاب اسمبلی سید کلیم علی امیر نے کیا انہوں نے مزید کہاکہ آج ہمیں بلاول بھٹو کی کامیابی کے لیے گھر گھر پیپلز پارٹی کے پیغام کو پہنچانا ہو گا۔ تا کہ عوامی طاقت سے 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو کی جیت کا پیغام لے کر آئے۔ اور انشاء اللہ بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے تاکہ غریب عوام کے مسائل حل ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوامی مسائل حل کریگی۔ غریب عوام، مزدور اور کسان کے حقوق کیلئے لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا۔ پیپلز پارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔
