سرگودھا (بیوروچیف) حلقہ پی پی 74 کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حاجی میاں اکرام الحق نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور حلقہ کی تعمیر و ترقی کا خواب لیکر حاجی میاں اکرام الحق میدان سیاست میں آئے ہیں اور انشاء اللہ 8فروری کا سورج حاجی میاں اکرام الحق کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ان خیالات کا اظہار میاں عبدالرشید’ عارف رفیق پہلوان’ محمد آصف رفیق سمیت ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا سمیت پاکستان بھر میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہونگے کیونکہ آنیوالا وقت مسلم لیگ ن کا ہے مسلم لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔
