اسلام آباد (بیوروچیف)ملک میں عام انتخابات والے دن یعنی8فروری کو بیشتر مقامات پر موسم خشک رہے گا۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق7فروری کو مغربی سندھ اور بلوچستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ8فروری کو ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک رہے گا۔8فروری کو موسم کی صورتحال سے متعلق موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ الیکشن کے روز بارش کے کسی بڑے اسپیل کا امکان نہیں۔
