43

8 فروری کو عوام شیر پر مہر لگا کر کامیاب کروائیں

فیصل آباد(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ فیصل آبادکے صدرتوصیف نوازخان نے کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کے حل کا فارمولہ نوازشریف کے پاس ہے،8 فروری کو عوام شیر پر مہر لگائیں گے، پاکستان کے نوجوان اور عوام کو ایک خوشحال مستقبل ملے گا،جنہوں نے ایک شخص کو لاڈلا بنایا تھا اب وہ بھی خمیازہ بھگت رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے پاس غربت، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے نجات کا فارمولہ ہے، 8 فروری کو عوام شیر پر مہر لگائیں گے، پاکستان کے نوجوان اور عوام کوایک خوشحال مستقبل ملے گا،انتخابات کے لئے بھرپور تیار ی ہے ،ہمارا یہی نعرہ ہے پاکستان کے لئے 8فروری کو شیر کو ووٹ دو پاکستان کو نواز دو۔انہوںنے کہاکہ مریم نوازاورنوازشریف کے کامیاب جلسوں نے مخالفین کے ہوش اڑادیئے ہیں۔عوام فیصلہ کرچکے ہیںکہ نوازشریف کوچوتھی باروزیراعظم بناناہے اوروہ اس کے لئے ہرحدتک جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں