فیصل آباد(پ ر) جماعت اسلامی کے نامزدامیدوارقومی اسمبلی این اے 104رانامحمدسکندراعظم خاں نے کہا ہے کہ قوم پر مہنگائی، بیروزگاری، غربت مسلط کرنے والی سابق حکمران پارٹیوں کو باریا ں لگانے کا کوئی حق نہیں،حکمران خود عیاشیاں کرتے ہیں عوام کو کہتے ہیں صبر کرو، آزمائی ہوئی جماعتیں سو سال بھی اقتدار میں رہیں تو ملک میں ترقی اور خوشحالی نہیں آ سکتی۔انہوںنے انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں گزشتہ 76 برسوں سے برہمن ا ور شودر کا نظام چل رہا ہے،اب اس طبقاتی تقسیم کو رخصت کرنے کا وقت آگیا، قوم کے پاس اپنا حق لینے کا بہترین موقع ہے ۔ 8فروری کو نورا کشتی اور منافقت کی سیاست دفن ہوجائیگی۔
