46

81 فیصد پاکستانیوں نے بینک اکائونٹ ہی نہیں کھلوائے

اسلام آباد (بیوروچیف)موبائل فون کے ذریعے رقوم کی ادائیگیوں کیلئے رجسٹریشن گزشتہ دو برس میں بڑھ کر دوگنا ہوگئی، یہ انکشاف کرانداز فنانشل انکوژن سروے (کے، ایف آئی ایس) میں ہوا ہے۔ سروے میں دلچسپ امر یہ سامنے آیا ہے کہ گزشتہ دو برس میں بھی حوالہ ہنڈی پر اعتماد کرنے والوں کی تعداد28فیصد پر برقرار رہی۔ تاہم یہ بات تشویشناک ہے کہ صرف19 فیصد بالغ پاکستانی بینک اکاونٹ رکھتے ہیں۔ اپنے ذاتی اکاونٹ میں رقم جمع کروانے والوں کی تعداد 95فیصد رہی جبکہ اکاونٹ سے رقم نکلوانے والوں کی شرح38فیصداور اکاونٹ میں تنخواہیں وصول کرنے والوں کی شرح 27 فیصد ہے۔ 81فیصد پاکستانیوں کا بینک اکاوئنٹ موجود ہی نہیں ہے۔ ان 81 فیصد میں سے 68 فیصد کا کہنا ہے کہ انہیں بینک اکاونٹ کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ اس سروے میں 6 ہزار 672 بالغ افراد نے حصہ لیا جس میں اسلام آباد اور تمام صوبوں سمیت آزاد جموں وکشمیر اورگلگت بلتستان کے افراد بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں