28

85وارداتیں ‘ 1قتل ‘ 2 خواتین سمیت 4 اغواء

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ 85 مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے’ اوباش افراد نے ایک خاتون کو بے آبرو جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد کو اغواء کر لیا، رسم مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین افراد اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ 263 رب میں ذیشان اور شہباز کی شادی کے موقع پر مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین افراد بلال وغیرہ کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا گیا جبکہ منصور آباد کے علاقہ کینال روڈ پر شریف موٹرز کے قریب نامعلوم ملزمان نے زاہد کے بیٹے اور بھتیجے کو اغواء کر لیا، نشاط آباد کے علاقہ 8 ج ب کی رہائشی ماریہ بی بی نے بتایا کہ وہ بازار جا رہی تھی کہ راستے میں اوباش ملزم لقمان نے گن پوائنٹ پر اغواء کر کے بے آبرو کر دیا۔ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون کے رہائشی کاشف کی جواں سالہ بیٹی انعم کو ملزمان علی عمران اور ڈجکوٹ کے علاقہ 263 رب کے رہائشی مجید مسیح کی اہلیہ رابعہ بی بی کو ملزمان اﷲ رکھا مسیح وغیرہ نے اغواء کر کے فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں نشاط آباد کے علاقہ شیخوپورہ روڈ پر آفتاب احمد سے نقدی’ فون’ 196 رب میں علی سے نقدی’ فون’ سرگودھا روڈ ٹوٹل پمپ کے قریب محمد عمر سے بیگ’ 5 ج ب کے قریب محمد حسیب سے نقدی’ فون’ 100 ج ب کے قریب سیف اﷲ’ 6 ج ب کے قریب تنویر احمد’ موٹروے پہاڑنگ کے قریب عبدالغفار سے نقدی’ فون’ 103 ج ب کے قریب ذوالفقار علی’ گرین ٹائون سے خالد سے نقدی’ فون’ بولیدی جھگی کے قریب اعجاز احمد سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ محلہ چباں میں عاشر کے گھر داخل ہونے والے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 7تولے زیورات’ ایک لاکھ روپے اور دیگر سامان چھین لیا۔ ستیانہ روڈ جھال چوک کے قریب عامر جاوید سے 30ہزار روپے’ فون’ محلہ فخرآباد کے قریب خرم تنویر سے نقدی’ فون’ کینال روڈ پر سوزوکی شوروم کے قریب رحمن علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ چیمبر آف کامرس آفس کے قریب سلمان سے 60ہزار روپے’ فون’ کینال روڈ پر الیاس میرج ہال کے باہر سے اسحاق کی بیٹی سے پرس چھین لیا گیا’ 214 رب کے قریب صفدر حسین نے بتایا کہ کمپنی کی گاڑی کیش لینے کیلئے ایجنسی پر آئی تو تین مسلح ڈاکو ایجنسی میں داخل ہو کر ملازمین کو یرغمال بنا کر 6لاکھ روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ بٹالہ کالونی کے علاقہ بابر چوک میں بٹالہ سویٹس کے مغیث نامی شخص سے گن پوائنٹ پر نقدی’ فون چھین لیا گیا’ مقبول روڈ پر رانا چوک کے قریب بلال سے نقدی’ فون’ علامہ اقبال کالونی سے احسان’ مراد کالونی سے ریاض’ راجہ پارک سے وقاص’ سمن آباد عیدگاہ چوک کے قریب خالد’ ٹیکنالوجی کالج کے باہر سے جعفر حسین سے 5لاکھ 70ہزار روپے’ فون’ 263 رب کے قریب غلام مصطفی سے 20ہزار روپے’ فون’ 239 رب کے قریب عبدالغفور سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ رچنا ٹائون کے قریب حبیب اﷲ عدیل’ ستیانہ روڈ بائی پاس کے قریب سلیمان’ 67 ج ب کے قریب سے قمر سے نقدی’ فون لوٹ لیا’ شفیع چوک کے حمزہ جاوید’ Tچوک کے قریب ندیم’ 71 گ ب کے افضل سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 112 ج ب کے ظہیرالدین’ 66 ج ب کے لیاقت اور دیگر درجنوں شہریوں سے نقدی’ فون لوٹ لیا گیا جبکہ شمس آباد میں احمد جمیل’ 120 ج ب میں علی’ امتیاز مارٹ کے قریب عمران’ غازی آباد سے نواز’ 196 رب میں وقاص’ اکبر چوک سے فیض احمد کی موٹرسائیکلیں’ گرین ٹائون سے غلام علی کا رکشہ’ عثمان ٹائون سے سلیم’ ملک پور میں محمود احمد’ محلہ افغان آباد میں عطاء اﷲ’ ڈی گرائونڈ سے عبدالحق’ رحمانیہ مسجد کے باہر سے فیصل رشید’ 204 چک سے زاہد نعیم’ بٹالہ کالونی ضیاء السلام مدرسہ کے باہر سے عاطف علی’ کشمیر پارک سے نعیم’ 67 ج ب کے نوید’ جھنگ روڈ پر عمیر’ 97 رب میں عباس’ 53 رب میں آصف علی اور دیگر شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں 153 رب میں مروت حسین’ 24 ج ب کے شفاقت علی’ مریم آباد میں پطرس مسیح کے گھر’ رحمانیہ روڈ پر ناظم آباد میں رمیض راجہ کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا گھی’ سگریٹ اور دیگر سامان چوری ہو گیا’ 108 گ ب کے عشرت کے گھر سے قیمتی کمپیوٹر’ 112 گ ب کے عثمان کے ڈیرہ سے مویشی’ 234 گ ب کے یوسف کے گھر’ 24 گ ب کے عدیل’ 39 گ ب کے عدیل سے ساڑھے 4 لاکھ روپے’ 23 گ ب کے نواز’ 109 گ ب کے ریاض سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ 123 گ ب میں علی رضا کی دکان’ 211 گ ب میں عمر’ 77 گ ب میں شہریار اور دیگر شہریوں کے گھروں اور دکانوں کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا قیمتی سامان چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔ علاوہ ازیں تھانہ صدر کے علاقہ ہمایوں نگر میں بدچلنی کے شبہ پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل شوہر کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 215 رب ہمایوں نگر کے رہائشی شاہد ولد اختر علی کو اپنی اہلیہ شبانہ کے کردار پر شک تھا اور شوہر نے بیوی کو بری حرکات سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آئی تو گزشتہ روز شوہر نے چھری کے پے درپے وار کر کے بیوی شبانہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے قاتل شوہر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں