فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیرداخلہ اورمسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ 9مئی سے پی ٹی آئی کا کرداربے نقاب ہوگیاہے گوگیوں اورپیرنیوں کے پیچھے ایک ہی فرد ہے اس میں شامل لوگ ذلت رسوائی کی وجہ سے منہ چھپارہے ہیں بعض چھپے ہوئے اورآدھے باہر بھاگے ہوئے ہیںـ ہمارا کوئی قصور نہیں ۔2فروری کو دھوبی گھاٹ میں ہونے والے جلسہ سے میاں نوازشریف کی بجائے مریم نوازشریف خطاب کریں گی۔ اُن کا کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پاس سینئر ترین لیڈرصرف میاںنوازشریف ہیںـ اُن کی دنیابھرمیں عزت ہے۔ اُن کی کوشش سے چین نے پاکستان میں 40 بلین ڈالرسرمایہ کاری کی۔ پہلے بھی ملک کوبحرانوں سے اُنہوں نے نکالا تھا8فروری کوعوام مینڈیٹ دیں گے تو موجودہ معاشی بحران کوبھی وہی ختم کریں گے ۔ پنجاب سے قومی اسمبلی کی 100سے زائدنشستیں حاصل کریں گے ۔ ہماری کامیابی کوکون روک سکتاہے؟ـ پنجاب اسمبلی کی نشستوں میں بھی شیرکی اکثریت ہوگی ۔ وہ سابق رکن پنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ن فیصل آبادکے صدرشیخ اعجاز احمد کی رہائش گاہ پرمیڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔اس موقع پرمیزبان شیخ اعجازاحمدنے اپنے آبائی حلقہ پی پی 114سے نامزداُمیدوارشیخ محمدیوسف جبکہ پی پی 118سے نامزد اُمیدوار رزاق ملک کی عابدیعقوب نے حمایت اور دستبردار ہونے کا اعلان بھی کیاشیخ اعجازاحمدنے پارٹی کے تمام اُمیدواروں کی خودالیکشن مہم چلانے کابھی وعدہ کیا۔ سابق اراکن اسمبلی اورمسلم لیگی رہنمامیاں عبدالمنان ،خواجہ محمداسلام، حاجی اکرم انصاری،راناعلی عباس خاں، محمد نواز ملک، سردار خلیل طاہرسندھو، رانانجمہ افضل خاں،حاجی خالدسعید،سابق میئررزاق ملک ،شاہدمحمودبیگ ایڈووکیٹ، میاں ضیاالرحمن اوردیگربھی موجود تھے۔سابق رکن پنجاب اسمبلی اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجرسے متعلق پی پی 114سے نا مزداُمیدوارشیخ محمدیوسف کی حمایت نہ کرنے کے سوال پر راناثنااللہ خاں نے اُن سے بات کرنے اورتحفظات اورموقف سنے بغیرجواب دینے سے معذرت کرلی۔
