38

9 مئی واقعات ، 103 ملزمان کا ملٹری ٹرائل مکمل

اسلام آباد(بیوروچیف)معلوم ہوا ہے کہ 9 مئی کے حملوں میں مبینہ طور پر ملوث 103 عام شہریوں (سویلینز)کا ملٹری ٹرائل تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔ ایک باخبر سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ ایسے تقریبا 90 فیصد کیسز میں مشتبہ افراد 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ تاہم، سپریم کورٹ کے آرڈر کی وجہ سے ان کیسز کا فیصلہ نہیں سنایا جا رہا۔ سپریم کورٹ نے 103 شہریوں کے فوجی ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے اپنے سابقہ فیصلے کو معطل کرتے ہوئے ان ٹرائلز کی مشروط اجازت دی تھی۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے تھے کہ حتمی فیصلے تک فوجی عدالتیں ملزمان کیخلاف فیصلہ جاری نہیں کریں گی۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال دسمبر کے وسط میں کیس کی سماعت جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کی تھی۔ 6 رکنی بینچ کی جانب سے 5-1 کی اکثریت سے سنایا جانے والا فیصلہ در اصل انٹرا کورٹ اپیلوں کے تسلسل کا نتیجہ تھا، جن میں فوجی ٹرائل کو کالعدم قرار دینے والے سابقہ متفقہ فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ یہ اپیلیں نگراں وفاقی حکومت اور بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں نے دائر کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں