فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جنیوا کانفرنس کے موقع پر پاکستان کیلئے9ارب ڈالرز سے زائد کی امداد کا اعلان حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو عالمی برادری کو موسمیاتی اثرات سے متعلق اپنے موقف پر قائل کرنے میں کامیاب ہوئے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کا دورہ جنیوا ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہوا ۔ میاں شہباز شریف نے اپنی کمال مہارت سے دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان کو موسمیات سمیت کن کن چیلنجز کا سامنا ہے ۔ اقوام عالم کے سامنے اس طرح مدلل دو ٹوک موقف پیش کرنے کا سہرا اتحادی حکومت کو جاتا ہے ۔ سی پیک گوادر سمیت تمام منصوبوں پر پھر سے کام شروع ہونے جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب کس ملک کا سابق وزیر اعظم ہی کسی ملک دشمن کی طرح یہ کہے گا کہ ملک معاشی طور پر ڈیفالٹ کرنے جا رہا ہے۔
