97

ایم کیو ایم کی ن لیگ کو تین سیٹوں کی پیشکش

کراچی(بیوروچیف)عام انتخابات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان بات چیت کا اگلا مرحلہ بدھ تک ہوگا، مرکزی قیادت کی جانب سے دونوں جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کے دونوں جانب کیارکان کا کہنا ہے کہ ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نزدیک پہنچ گئے ہیں، ہمارے درمیان اچھی سیاسی ریلیشن شپ خاصی مستحکم ہے.ایم کیو ایم نے این اے242 کی عوض مسلم لیگ(ن) کو کراچی سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں کی پیش کش کردی ہے، جس میں ملیر کی دو اور لیاری کی نشست شامل ہے،تاہم این اے242پر ڈیڈ لاک برقرار ہے،اس نشست سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے سید مصطفی کمال اپنی اپنی جماعت کی جانب سے امیدوار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں