63

ایران جانیوالے 71 ہزار پاکستانیوں کے واپس نہ آنے کا انکشاف

اسلام آباد(بیوروچیف)اکہتر ہزار سے زائد پاکستانیوں کا ایران سے واپس نہ آنے والوں کا یورپی ممالک میں ملازمت کیلئے جانے کا شبہ بڑھ گیاڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کوئٹہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اور آئی بی ایم ایس کو خط لکھ دیا،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے خط میں کہا گیا ہے کہگزشتہ سال جنوری سے نومبر کے دوران ایک لاکھ انیس ہزار چھ سو سینتیس افراد نے ایف آئی اے چیک پوسٹ کے ذریعے پاک ایران بارڈر کراس کیا جن میں سے اکہتر ہزار چار سو چھپن افراد مبینہ طور پر واپس نہ لوٹ سکے۔ مراسلے کے مطابق واپس نہ آنے والوں کا ممکنہ طور پر یورپی ممالک میں ملازمت کیلئے چلے جانے کا بھی امکان ہے خط کے مطابق اس حوالے سے تافتان بارڈر چیک پوسٹ پر بھی ریکارڈ چیک کرنے کا کہا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں